Advertisement

دفتر میں دولت کی نمائش نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نوکری کی جگہ اپنی پُرتعیش برانڈز کی اشیاء کا استعمال آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف مِشیگن کے محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو پُرتعیش برانڈز اور دیگر طریقوں سے اپنے مرتبے کے حوالے اشارے دیتے ہیں ان کو تعاون نہ کرنے والے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر شیلِینا سما کا کہنا تھا کہ اپنے مرتبے کے حوالے سے اشارے دینا ان لوگوں کے لیے عموماً سود مند سمجھا جاتا تھا جو اعلیٰ طبقے کے دِکھنا چاہتے تھے۔ کیوں کوئی اُن پُر تعیش اشیاء کی مہنگی قیمت ادا کرے گا اگر اس کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ایسا کرنا اس صورت پلٹ کر بھی آسکتا ہے کہ ایسے لوگوں کو خود غرض سمجھا جائے۔

گزشتہ مطالعوں میں یہ بتایا گیا تھا کہ وہ لوگ جو مالدار ظاہر ہوتے ہیں، وہ زیادہ ذہین، نظم و ضبط کے پابند اور اہل دِکھتے ہیں۔

Advertisement

تاہم، نئی تحقیق میں ٹیم نے یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ آیا اپنی دولت کی نمائش آپ کی تعاون کے چاہت کے حوالے سے لوگوں کے نظریے کو متاثر کرتی ہے یا نہیں۔

تحقیق میں ٹیم نے 2800 سے زائد شرکاء پر چھ سے زیادہ تجربے کیے۔

ایک تجربے میں 395 شرکاء کو متعدد سوشل میڈیا پروفائلز کا جائزہ لینے کا کہا گیا جس میں انہیں یہ دیکھنا تھا کہ کون  اپنی برادری کے لیے تعاون کرنے والا ہے، بے غرض اور مخیر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version