Advertisement

فوت شدہ مالک کو ڈھونڈنے کتا اس کے گاؤں پہنچ گیا

چین کے ایک مقامی کتے نے اپنے گھر سے تقریباً 40 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے اپنے پہلے مالک کو ڈھونڈنے کی کوشش نے سوشل میڈیا کو صارفین کو ہالی وڈ اداکار رچرڈ گیئر کی یاد دِلا دی۔

بِگ ییلو نامی آٹھا سالہ کتے کا مالک 2021 میں نئے چینی قمری سال کے قریب انتقال کر گیا تھا جس کے بعد اس کو مالک کے بیٹے نے رکھ لیا تھا۔

چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ڈُویِن پر ایک خاتون کی جانب سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق کتا بظاہر چُپکے سے گھر سے نکلا اور تقریباً ہفتے کے بعد گاؤں واپس پہنچ گیا (جہاں اس کا مالک رہتا تھا)۔

اس پوسٹ میں کتے کی ویڈیو بھی تھی اور وہ جلد وائرل ہو گئی، جس کے بعد صارفین نے اس واقعے کو رچرڈ گیئر کی فلم سے جوڑنا شروع کیا جو ہاچِکو نامی کتے کی حقیقی کہانی پر مبنی تھی جس نے نے نو سال تک اپنے مرے ہوئے مالک کا انتظار کیا تھا۔

ڈُویِن پر کی جانے والی پوسٹ میں خاتون کا کہنا تھا کہ شاید وہ نہیں جانتا کہ موت کا کیا مطلب ہے اور کیوں وہ شخص جو اس سے سب سے زیادہ محبت کرتا تھا اس کے ساتھ نہیں ہے۔

Advertisement

کتے کے مالک کا بیٹا، جو کتے کو اپنے ساتھ لے آیا تھا، اس نے فیصلہ کیا کہ کتے کو اپنے فوت شدہ والد کے گاؤں میں رہنے دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version