Advertisement

کھانے میں مسلسل نوڈلز دینے پر بیوی کو طلاق دے دی

پڑوسی ملک بھارت میں ناراض شوہر نے کھانے میں مسلسل نوڈلز دینے پر بیوی کو طلاق  دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک خاتون اپنے شوہر کو روزانہ ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے میں نوڈلز پیش کرتی تھی۔

تاہم اس خاتون کے شوہر کو پتہ چلا کہ اس کی بیوی نوڈلز کے علاوہ کچھ بھی نہیں پکا سکتی تو اس نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ایم ایل رگھوناتھ ایک تقریب میں ان مسائل کے بارے میں بات کر رہے تھے جن پر شادی شدہ جوڑوں نے طلاق کی درخواست کی۔

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ایم ایل رگھوناتھ نے بتایا کہ  نوڈلز کھلانے کے بعد طلاق کا معاملہ بلاری ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش آیا جہاں شوہر نے عدالت کو بتایا کہ بیوی کو نہیں معلوم کہ کھانا کیسے بنایا جاتا ہے۔

Advertisement

شوہر نے بزت جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ صبح کا ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا صرف نوڈلز۔

شوہر نے عدالت کو بتایا کہ میری بیوی بازار سے روزمرہ کی ضروریات کے بجائے صرف نوڈلز خریدتی تھی اور دن میں تین بار نوڈلز دیتی تھی۔

واضح رہے کہ عدالت نے جوڑے میں صلح کرانے کی کوشش کی لیکن دونوں نے الگ الگ راستے اختیار کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version