Advertisement

کنجوسی کی انتہا، چھوٹے سے رکشے میں 27 افراد سوار، پولیس اہلکاروں نے سر پکڑ لیے

بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس کے ہوش اس وقت اڑ گئے جب انہوں نے ایک رکشہ میں سے پانچ یا دس نہیں بلکہ 27 افراد کو سوار پایا۔

بنڈی کوتوالی پولیس اسٹیشن کے قریب تھری وہیلر کا تعاقب کرتے ہوئے ٹریفک پولیس نے رکشہ کو روکا اور سواروں کو نکالنا شروع کیا، لیکن یہ دیکھ کر اہلکار دنگ رہ گئے کہ اس میں 27 لوگ سوار تھے۔

یوپی ٹریفک اسٹاپ کی یہ ویڈیو ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اس بلیک ہول نما رکشہ کو عملی طور پر ایک منی بس قرار دیا ہے۔

اگرچہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اتنے سارے سوار ایک ہی رکشے میں کیوں ٹھنسے ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ رکشے کو پولیس کی جانب سے ضبط کر لیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مسافر عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر جا رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version