دنیا کے مہنگے ترین انڈے، جو ہر کسی کی دسترس میں نہیں

انڈے کا شمار عام اور روز مرہ استعمال والی غذا میں ہوتا ہے۔
آملیٹ، ہاف فرائی، انڈا گھٹالا اور ابلے ہوئے انڈوں سے لے کر بہت سے لذیذ کھانوں جیسے انڈا چنا، مرغ چنا وغیرہ لوگوں کی مرغوب غذائیں ہیں۔
بالخصوص ناشتے میں انڈے کا استعمال ایک لازمی جزو سمجھا جاتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انڈوں کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہے اور پیسے والے لوگ بھی اسے آسانی سے نہیں خرید سکتے۔
دنیا میں بہت سے جانوروں اور پرندوں کے انڈے کھائے جاتے ہیں اور بعض کے نہیں لیکن کھانے کے قابل انڈوں میں ان کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ ایرانی قسم کی بیلوگا وہیل کے انڈے ہوتے ہیں جنہیں بیلوگا کیویئر کہا جاتا ہے اور ان کی قیمت ساڑھے 34 ہزار امریکی ڈالرز تک ہوتی ہے۔
ان انڈوں کی قیمت اس قدر زیادہ ہے کہ بیشتر امیر لوگ بھی یہ انڈے اپنی زندگی میں غالباً ایک بار بھی خریدنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ چونکہ یہ انڈے وہیل کے ہوتےہیں اس لیے یہ پولٹری فارم پر نہیں بلکہ کسی فشری سے ہی مل سکتے ہیں۔
دوسری جانب برطانیہ کے گورمیٹ فوڈ اسٹورز میں اس کیویئرز کی ایک اونس کی قیمت 10 ڈالرز کے اندر ہوتی ہے۔ قیمتوں میں اس قدر زیادہ فرق کے حوالے سے کیسپئن مونروکیو کا کہنا ہے کہ کیویئر کی اقسام جو کافی شاذ و نادر دسیتاب ہیں وہ کافی مہنگی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ساڑھے 34 ہزار ڈالرز والی کیویئرز بحیرہ کیسپئن کی ایک ایسی اسٹورجن اور مادہ مچھلی کی قسم سے تعلق رکھتی ہے جو کہ معدومی کے خطرے سے دوچار ہے اور یہ 18 برس میں صرف ایک بار انڈے دیتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

