Advertisement

بارش سے بچنے کے لیے بائیک سوار نے انوکھی چھتری لگالی

شہرِ قائد میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ایک شہری نے بارش سے بچنے کے لیے بائیک پر انوکھی چھتری لگالی۔

ان دنوں اب اس شہری کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جبکہ صارفین بھی خوب اس پر مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

ویڈیو میں شہری کو دیکھا جاسکتا ہے کہ اس نے بارش سے بچنے کے لیے منفرد حل ڈھونڈتے ہوئے اپنے اوپر چھتری نصب کرلی ہے جسکی ویڈیو ایک کار سوار نے موقع پر بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ بارش کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مارکیٹ میں ایک نئی چھتری آئی ہے جسے موٹر سائیکل والوں کے لیے بنایا گیا ہے، کار سوار شخص نے موٹر سائیکل والے شخص سے اس چھتری کی قیمت پوچھی تو اس نے بتایا کہ یہ 2 ہزار روپے کی ہے۔

نئے ڈیزائن والی چھتری کو لوگ پسند کر رہے ہیں اور یقیناً یہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے اس موسم میں کسی قیمتی چیز سے کم نہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version