انسان پنجرے میں قید اور جانور آزاد؛ یہ انوکھا چڑیا گھر کہاں موجود ہے؟

پوری دنیا کے چڑیا گھروں میں جانوروں کو جا کر دیکھنے والے افراد کی سالانہ تعداد سات سو ملین سے بھی زیادہ بنتی ہے۔
چڑیا گھر انسانوں اور جانوروں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور انسانوں میں جانوروں کے تحفظ کا شعور بھی اجاگر کرتے ہیں۔
ان دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چڑیا گھر ہے جہاں جانور نہیں بلکہ انسان پنجرے میں قید ہیں، جانور بالکل آزاد گھوم رہے ہیں اور اپنی زندگی مزے کے ساتھ جی رہے ہیں۔
چین کے شہر چھونگ چھنگ کے چڑیا گھر میں آنے والے لوگوں کو ایک پنجرے میں ڈال کر خطرناک جانوروں کے درمیان چھوڑ دیا جاتا ہے اور جانور ان کے قریب آجاتے ہیں۔
دیکھنے میں وہ منظر دل دہلا دینے والا بھی لگتا ہے مگر شہری بہت خوش دکھائی دیتے ہیں۔
چین میں واقع چڑیا گھر کی انتظامیہ ایسا کرتی ہے کہ پنجرے کی سلاخوں پر گوشت باندھا جاتا ہے تاکہ شیر پنجرے سے لگ کر گوشت کھائیں اور لوگوں کو انہیں زیادہ قریب سے دیکھنے کا موقع مل سکے۔
بعض اوقات تو جانور پنجرے کے اوپر ہی چڑھ جاتے ہیں اور دیکھنے والوں پر خوف طاری ہو جاتا ہے کہ کہیں اوپر سے پنجرہ کھل نہ جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

