Advertisement

چھٹیاں منا کر لوٹنے والی خاتون کے بیگ سے کیا برآمد ہوا، جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

آپ اکثر چھٹیاں منانے کہیں گھومنے پھرنے جاتے ہوں گے اور وہاں سے خوشی خوشی واپس لوٹتے ہوں گے۔

لیکن اگر کبھی ایسا ہو کہ آپ چھٹیاں منا کر گھر واپس آئیں اور آپ کے بیگ میں سے ایسی چیز برآمد ہو جائے جو نہ آپ نے رکھی ہو اور نہ ہی اس کا کبھی تصور کیا ہو۔

ایسا ایک انوکھا واقع آسٹریا میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کروشیا سے چھٹیاں منا کر  واپس گھر لوٹیں تو ان کے سوٹ کیس  میں سے 18 بچھو  برآمد ہوئے۔

خاتون نے جب اپنا بیگ کھولا تو اس میں ایک مادہ بچھو اور اسکے 17 بچے  دیکھ کر حیرت اور خوف میں مبتلا ہوگئیں۔

خوفزدہ خاتون نے  فوری طور پر جانوروں کو ریسکیو کرنے والے ادارے سے رابطہ کیا جس کے اہلکاروں نے خاتون کے گھر آکر تمام بچھوؤں کو پکڑ لیا۔

Advertisement

ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ تمام بچھو اس وقت شیلٹر ہوم میں باحفاظت موجود ہیں اور انہیں واپس ان کے ملک روانہ کرنے تک وہیں رکھا جائے گا۔

ریسکیو سروس کی رپورٹ کے مطابق یہ آسٹریا میں تیسرا کیس سامنے آیا ہے، اس سے قبل بھی کروشیا سے چھٹیاں منا کر آنے والوں کے ساتھ ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version