ان چاروں میں سب سے پہلے کونسا کپ کافی سے بھرے گا؟

جو لوگ انٹرنیٹ پر موجود پہلیوں کو حل کرنے میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں ان کے لیے آج ہم ایک نئی پہیلی لے کر آئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر متعدد تصویری پہیلیاں موجود ہوتی ہیں جن کو حل کرنے سے اس بات کا اندازہ ہوجاتا ہے کہ ہمارا ذہن اور آنکھیں کتنی تیز ہیں۔
تصویری پہیلیاں کچھ بہت آسان جبکہ کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو انسان کو بہت زیادہ سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔
یہ ایک تصویر ہے جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک کافی کا جار ہے جس میں موجود کافی کو پائپس کے ذریعے کپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
اب آپ سے سوال یہ ہے کہ کون سا کپ سب سے پہلے بھرے گا؟
اگر ہم اس کو غور سے نہ دیکھیں تو ہم اس کا جواب یہ دیں گے کہ 9 نمر والا کپ سب سے پہلے بھرے گا جبکہ یہ جواب درست نہیں کیوں اس کپ کو جانے والا پائپ بند ہے۔
مزید پڑھیں: اس تصویر میں کتنے 3 ہیں؟ ذہین افراد ہی اس پہیلی کا درست جواب دے سکتے ہیں
کیا آپ کو جواب مل گیا؟ اگر نہیں تو ہم بتاتے ہیں، درست جواب یہ ہے کہ 5 نمبر والا کپ سب سے پہلے بھرے گا اور یہ آپ نیچے دی گئی تصویر میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News