Advertisement

چند ایسی چیزیں جنہیں مائیکرو ویو میں رکھنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے

مائیکرو ویو الیکٹرو میگنیٹک لہریں ہیں جو ایک مخصوص زاویہ پر حرکت کرتی ہیں۔

کچن میں سب سے زیادہ زیرِ استعمال رہنے کے باوجود مائیکرو ویو سے زیادہ کسی اور مشین پر آرا تقسیم نہیں ہیں، وہ لوگ جو کھانا پکانا نہیں جانتے ہیں یا پکا نہیں سکتے ہیں وہ تو اس کی تعریفوں کے پُل باندھ دیتے ہیں تاہم پیشہ وار شیف (باورچی) حضرات کے لیے یہ مشین کھانا پکانے کے فن کو گٹر میں ڈبو رہی ہے۔

اس خبر میں آج ہم آپکو چند ایسی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں مائیکرو ویو میں رکھنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

خالی برتن:

خالی برتن رکھ کر مائیکرو ویو چلانا انتہائی خطرناک ہے، اس طرح اوون کی تمام حرارت براہ راست برتن پر پڑتی ہے جس سے آگ لگ سکتی ہے، اس کے علاوہ خالی مائیکرو ویو چلانے سے بھی یہی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

Advertisement

صابن:

صابن کو مائیکرو ویو میں رکھا جائے تو گرمی سے صابن کی نمی اور چربی پگھلنے لگتی ہے اور پورے اوون میں جھاگ بن جاتی ہے جس سے اوون خراب ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اس کے علاوہ صابن پھٹ بھی سکتا ہے۔

پلاسٹک کی تھیلی اور کاغذ:

سینڈوچز وغیرہ اکثر کاغذ اور پلاسٹک کی تھیلیوں میں لپٹے ہوئے دیے جاتے ہیں جنھیں ایسے ہی فریج میں رکھ دیا جاتا ہے اور جب کھانا ہو تو لفافے سمیت مائیکرو ویو میں رکھ دیا جاتا ہے جو بہت غلط طریقہ ہے، اس سے نہ صرف اوون آگ پکڑ سکتا ہے بلکہ تھیلی کے مضر اثرات بھی کھانے میں سرائیت کر جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Next Article
Exit mobile version