Advertisement

شوہر سے جھگڑے پر خاتون نے پالتو کتے کو گیارہویں منزل سے پھینک دیا

شوہر سے جھگڑا ہونے پر خاتون نے پالتو کتے کو گیارہویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ گزشتہ برس مارچ میں جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں پیش آیا جہاں ایک جوڑے کے درمیان طلاق کا تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

جھگڑے کے دوران غصے میں آکر بیوی نے شوہر کے پالتو کتے کو فلیٹ کی گیارہویں منزل سے کھڑکی کے ذریعے باہر پھینک دیا جس کے نتیجے میں کتے کی موت ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتا کتا 2 ماہ تک غار میں کیسے زندہ رہا؟

تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون نے خاوند سے مطالبہ کیا تھا کہ پالتو جانور کو گھر سے نکال دے، بات نہ ماننے پر خاتون نے شوہر کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نشے کی حالت میں یہ قدم اٹھایا۔

Advertisement

واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے خاتون پر پالتو جانور کے قتل کرنے پر 30 لاکھ وان یعنی 2 ہزار 470 ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ جرمانہ خاوند کی جانب سے معاف نہ کرنے پر عائد کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version