کیا آپ اس تصویر میں چھپے چیتے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

ہماری جانب سے صارفین کے لئے تصویری پہیلیوں کے سلسلے کا آغاز کیا گیا تھا جو کہ آج بھی جاری ہے اور اسی صورت میں آج ایک اور پہیلی حل کے لئے دی جارہی ہے۔
تصویری پہیلیاں دماغ کو تیز کرنے اور دماغی صلاحتیوں کو پرکھنے کے لئے بہت کارآمد ہوئی ہیں لیکن ان پہیلیوں میں کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو دماغ کو گھما کر رکھ دیتی ہیں۔
آج بھی ایک پہیلی کو حل کر کے اپنی دماغی صلاحیتوں کو آزمائیں گے، یہاں ہم بھی مدد کریں گے لیکن آپکی کوشش کے بعد۔
اس تصویر میں برفانی چیتا موجود ہے، آپ کو بس دیکھ کر بتانا ہے کہ اس تصویر میں چیتا کہاں ہے۔
برفانی چیتے کی جانب سے خود کو ماحول میں چھپا لینا اس کا بہترین ہتھیار ہے جو کہ اسے شکار میں مدد دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے پہاڑوں کے بھوت کے نک نیم سے بھی جانا جاتا ہے۔
برفانی چیتے روس، وسطی ایشیا، افغانستان، پاکستان، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک میں پائے جاتے ہیں اور ان کی نسل کو بقا کا خطرہ لاحق ہے۔
ان کی دنیا بھر میں مجموعی آبادی 10 ہزار سے بھی کم ہے جبکہ کچھ ماہرین کے مطابق یہ تعداد ممکنہ طور پر 4 سے 7 ہزار کے درمیان بھی ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں کونسا خاندان غریب ہے؟
ان کا شکار عام طور پر چرواہے اپنے مویشیوں کو بچانے کے لیے کرتے ہیں مگر اس سے ہٹ کر بھی کھالوں کے لیے انہیں شکار کیا جاتا ہے، ان کے رہائشی علاقے اور شکار ختم ہورہے ہیں۔
کیا آپ کو اس تصویر میں برفانی چیتا نظر آیا؟ اگر نہیں تو گھبرائیں مت ایک بار اور تلاش کرلیں۔
آگیا ہے نظر یا اب تک ڈھونڈ ہی رہے ہیں؟
اگر آپ کو جواب معلوم ہوگیا ہے تو نیچے کمنٹس میں ضرور بتائیں۔
اور اگر آپکو جواب نہیں ملا تو گھبرائیں مت، آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
اس کا جواب آپ نیچے ایک تصویر کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

