دنیا کے امیر ترین ٹک ٹاکرز میں شامل نوجوان کی گمنامی سے شہرت تک کی دلچسپ کہانی منظر عام پر

دنیا کے امیر ترین ٹک ٹاکرز میں شامل پستہ قد نوجوان حسب اللہ مخدوف کی گمنامی سے شہرت تک کی دلچسپ کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔
حسب اللہ مخمدوف کا تعلق داغستان کے ایک مسلمان گھرانے سے ہے جو صرف دو سال قبل یعنی 2020 تک گمنام تھے اور کوئی انہیں جانتا بھی نہیں تھا۔
انہوں نے تفریحاً ٹک ٹاک اور انسٹا گرام پر مزاحیہ ویڈیو بنانا شروع کیں، اُنہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کا یہ تفریحاً مزاحیہ ویڈیوز بنانا انہیں دنیا بھر میں نہ صرف مشہور کردے گا بلکہ ان کی دولت میں بھی بے پناہ اضافہ کردے گا۔
حسب اللہ مخمدوف کی عمر 19 سال ہے لیکن اُن کا قد بہت چھوٹا ہے، بتایا جاتا ہے کہ اُن میں پیدائشی طور پر نمو پانے والے ہارمون کی کمی تھی جس کے بعد وہ پستہ قد رہ گئے۔
حسب اللہ مخمدوف نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ فٹ بالر میسی سے بھی زیادہ مشہور ہیں، انہوں نے شروع میں مذاق پر مبنی ویڈیو بنائیں جبکہ وہ کرتب دکھاتے ہوئے بھی نظر آئے۔
انسٹا گرام پر اب تک ان کے فالوورز کی تعداد 24 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ٹک ٹاک ویڈیوز 4 ارب 70 کروڑ مرتبہ دیکھی جاچکی ہیں اور وہ اتنے مشہور ہیں کہ کئی مہنگی برانڈز کے سفیر بھی مقرر ہوگئے ہیں۔
حسب اللہ مخمدوف کو اُن کے مداحوں نے “چھوٹا خبیب” کا نام دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

