Advertisement

چار منزلہ عمارت گر گئی، بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی، ویڈیو وائرل

عمان میں چار منزلہ عمارت گرنے کے بعد ملبے میں پھنسی شیر خوار بچی معجزاتی طور پر بچ گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان کے جبل الویبدہ میں چار منزلہ عمارت گرنے کے تیس گھنٹے بعد شیر خوار بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چار ماہ کی بچی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی شناخت ملک کے نام سے ہوئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار ملبے سے بچی کو نکالنے پر محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں جبکہ اس سانحے میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

والدہ بچی کو اپنی دوست کے پاس عمارت کے تہہ خانے میں چھوڑ گئی تھی کیونکہ انہیں کاروبار کے لیے آرڈر ڈیلیور کرنا تھا کہ اچانک عمارت گر گئی۔

والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ احساس تھا کہ وہ زندہ ہے اور میرے شوہر نے مجھے یقین دلایا تھا کہ وہ ہمارا انتظار کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version