Advertisement

سائنسدانوں نے لال بیگ کے ذریعے انسانی جان بچانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

غیر ملکی  خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق  جاپان کے سائنس دانوں نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو لال بیگ کی کمر پر نصب کی جاسکتی ہے۔

اس ڈیوائس کے ذریعے لال بیگ ریسکیو مشنز میں استعمال ہو سکیں گے۔

لال بیگ کو دیکھ کر اکثر لوگ یا تو اس سے ڈرتے ہیں کراہیت سے اس سے بھاگتے ہیں جب کہ کچھ لوگ انہیں مار دیتے ہیں تاہم اب یہی لال بیگ مشکل میں پھنسے انسانوں کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہو سکیں گے۔

مثلا اگر کسی زلزلے یا کسی اور قدرتی آفت کے  بعد لوگ ملبے تلے دبے ہوں تو وہاں ایسے سیکڑوں لال بیگوں کو چھوڑا جا سکتا ہے جو یہ ڈیوائس لے کر چھوٹے سے سوراخ سے بھی ملبے میں گھس جائیں  گےاور اندر پھنسے لوگوں کی نشان دہی کر سکیں گے۔

Advertisement

صرف یہی نہیں بلکہ ان  لال بیگوں کو ڈیوائس اور ریموٹ کے ذریعے دائیں یا بائیں مڑنے کی ہدایات بھی دی جا سکتی ہیں۔

اس ڈیوائس کو چارج کیسے کیا جائے گا؟

سائنسدانوں نے توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے لال بیگ کے جسم پر ایسی سولر چپ چپکائی ہے جو انسانی بال سے بھی تین گنا باریک ہے، جاپانی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اسے اتنا باریک اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ لال بیگ باآسانی حرکت کر سکے۔

سائنس دانوں کے لیے نیا چیلنج اس ڈیوائس کو مزید چھوٹا بنانا ہے تاکہ لال بیگوں کو کم سے کم بوجھ اُٹھانا پڑے اور اس میں کیمرہ اور سینسرز بھی نصب کیے جا سکیں تاکہ ریسکیو میں مزید آسانیاں ممکن ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version