Advertisement

چھپکلی کی دم کا وہ حیرت انگیز راز جس سے آپ بے خبر ہیں

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جب چھپکلی پر کوئی حملہ ہوتا ہے تو اس کی دم اتر جاتی ہے، ایسا شکاری کے حملے کی وجہ سے نہیں ہوتا، بلکہ چھپکلی خود اپنی دم جسم سے الگ کرتی ہے، اس کا مقصد شکاری کو چکما دینا ہوتا ہے۔

شکاری دم کی طرف متوجہ ہوجاتا ہے اور چھپکلی کو بچنے کا راستہ مل جاتا ہے۔

چھپکلی سمیت اور بھی جانور ایسے ہیں جو شکاری اور خطرے سے بچنے کے لیے اپنے جسم کے اعضاء کو جسم سے الگ کر دیتے ہیں، سائنسی زبان میں اس عمل کو ایٹونومی کہا جاتا ہے، اور دم کے الگ ہونے کو خاص طور پر کیڈول ایٹونومی کہا جاتا ہے۔

دم علیحدہ کیسے ہوتی ہے؟

 چھپکلیوں میں دم علحیدہ کرنے کے دو طریقے پائے جاتے ہیں۔

Advertisement

ایک طریقے میں دم میں موجود ریڈھ کی ہڈی کے مہورں  (vertebrae) کے درمیان سے دم ٹوٹ جاتی ہے یعنی دو ورٹیبریز کے درمیان میں موجود حصہ الگ ہوجاتا ہے۔ یہ حصہ، قدرے کمزور ہوتا ہے جو ہلکا سا زور لگانے سے الگ ہوجاتا ہے، اس طریقے کو ہم انٹرورٹبلر ایٹونومی کہتے ہیں۔

دوسرا اور زیادہ عام طریقے میںورٹبرے  یعنی کے ہڈی پر ایک کمزور حصہ ہوتا ہے جسے fracture planes کہا جاتا ہے۔

جب چھپکلی نے اپنی دم الگ کرنی ہوتی ہے تو وہ اپنی دم کے مسلز کی مدد سے ان facture planes پر زور ڈالتی ہے جس سے دم ٹوٹ کر الگ ہوجاتی ہے۔

جہاں سے دم ٹوٹتی ہے وہاں خاص قسم کے sphincter مسلز موجود ہوتے ہیں جو خون کو باہر نہیں آنے دیتے، اس کے علاوہ ٹوٹی ہوئی جلد کے حصے (skin flaps) جلدی جڑ جاتے ہیں تاکہ اینفیکشن سے بچا جاسکے۔

 ٹوٹی ہوئی دم ہلتی کیوں ہے؟

Advertisement

دم میں موجود نیورنز ٹوٹنے کے کچھ دیر بعد بھی دم کے مسلز کو nerve impulse دیتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے ٹوٹی ہوئی دم بھی ہلتی رہتی ہے، اور تقریباً آدھے گھنٹے تک ہلتی رہ سکتی ہے۔

مارنے والا دم کی طرف کیوں جاتا ہے؟

دم کافی تیزی سے ہل رہی ہوتی ہے، اس کے علاوہ دم کا رنگ بھی کشش رکھتا ہے۔

ٹوٹی دم کے نقصانات اور کیا دم دوبارہ آتی ہے؟

دم کے بغیر چھپکلی دوسری چھپکلیوں کی نسبت کمزور ہوجاتی ہے، دم نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ لڑنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، بلکہ دم خوراک کی اسٹوریج بھی کرتی ہے۔

اس کے علاوہ دم کے بغیر چھپکلی کو نسل چلانے کے مواقع بھی کم ملتے ہیں۔

Advertisement

زیادہ تر چھپکلیاں اپنی نئی دم واپس اگا لیتی ہیں جبکہ کچھ چھپکلیاں اور کچھ اور جانور ایٹونومی کے بعد پھر سے اپنے جسم کا وہ حصہ واپس حاصل نہیں کرسکتے۔

دوبارہ سے دم اگانے کے لیے کافی توانائی چاہیے جس کے لیے ان چھپکلیوں کو زیادہ شکار کرنا پڑتا ہے اور ساتھ ہی توانائی بچانے کے لیے حرکت بھی کم کرنی پڑتی ہے۔

نئی دم ، پہلی کے مقابلے میں چھوٹی اور ہلکے رنگ کی ہوتی ہے، اور اس میں کوئی ہڈی نہیں ہوتی، بلکہ یہ  کرٹیلیج سے بنی ہوئی ہوتی ہے جس سے ہمارا ناک اور کان بنے ہوئے ہیں۔

نئی دم کے اگنے میں کچھ ہفتوں سے کئی مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version