چھوٹے بچوں کے ہاتھ اور پاؤں پر غبارے کیوں باندھنے چاہئیں؟

اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ چھوٹے بچوں کے ہاتھ اور پاؤں پر غبارے کیوں باندھنے چاہئیں۔
ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ کئی والدین اپنے چھوٹے بچوں کے ہاتھوں اور پیروں میں غبارے باندھ دیتے ہیں۔
ایسا عمل اختیار کرنے والے اس کے فوائد سے بھی باخوبی واقف ہوتے ہیں لیکن کئی والدین کو شاید اس چیز کے بارے میں آگاہی نہیں ہوگی۔
تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں کہ ایسا کرنا کے کیا فوائد ہوتے ہیں۔
بچہ مصروف رہے:
دراصل بچے کے چلنے پھرنے سے قبل جب وہ ہاتھ پیر ہلانے لگتا ہے تو اس کے ہاتھوں اور پیروں پر ربن کے ذریعے غبارے باندھے جاتے ہیں تاکہ بچہ مصروف رہے اور ماں کو زیادہ تنگ نہ کرے۔
بچے کا ذہن تیز ہوتا ہے:
ایسا کرنے سے بچے کا ذہن تیز ہوتا ہے اس میں کسی چیز پر مکمل توجہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے، غبارے پر مسلسل نظریں جمانا بچے کی صحت کے لیے مفید ہے۔
واضح رہے کہ صرف نوزائیدہ بچے کو ہی نہیں اگر آپ چلنے پھرنے والے بچے کو بھی غبارہ کھیلنے کے لیے دیں تو یہ اس کے ذہن کے لیے کافی اچھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

