دولہا کے دوستوں کو مزید ’پاپڑ‘ دینے سے انکار پر شادی کی تقریب میدانِ جنگ بن گئی

بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران کئی ایسے مضحکہ خیز واقعات جنم لیتے ہیں اور فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتے ہیں جنہیں دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی یہ تقریب ریاست کیرالہ ضلع ایلاپوزا میں ہو رہی تھی جہاں دلہن والوں نے دولہا کے دوستوں کو مزید پاپڑ دینے سے انکار کر دیا۔
انکار کرنے پر شراب کے نشے میں دھت دولہا کے دوست بپھر گئے اور بات ایسی بڑھی کہ دولہا اور دلہن والے باہم دست و گریباں ہو گئے۔
سوشل میڈیا صارف راکیش کرشنن سیمہا کی طرف سے اس واقعے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہمان اور میزبان ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں اور گھونسوں کی بوچھاڑ کر رہے ہیں۔
In the great 100% literate state of Kerala, a fist fight broke out at a wedding after friends of the bridegroom demanded papad during the feast. This triggered a verbal spat and ended up in an ugly brawl. No wonder Mallus belo papad. 😆 pic.twitter.com/HgkEUYMwfy
— Rakesh Krishnan Simha (@ByRakeshSimha) August 29, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسی، پلیٹ، گلاس جس کے ہاتھ میں جو آرہا ہوتا ہے وہ مخالف پارٹی پر چلائے جارہا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ لڑائی پولیس کی مداخلت پر ہی ختم ہوئی، پولیس نے 10 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جن کا تعلق دونوں طرف کے لوگوں سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

