Advertisement

بوڑھا اسپائیڈر مین بلند ترین عمارت پر چڑھ گیا، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

فرانس میں ایک بوڑھا اسپائیڈر مین بلند ترین عمارت پر چڑھ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوہ پیمائی کا شوق رکھنے والے 60 سالہ فرانسیسی شہری ایلین رابرٹ ٹور ٹوٹل انرجی کی 48 منزلہ عمارت پر بغیر کسی اضافی مدد کے چڑھ گیا ۔

اس شخص نے اپنی 60 ویں سالگرہ پر 613 فٹ بلند ترین عمارت کو آسانی سے عبور کرلیا۔

ایلین رابرٹ نے 187 میٹر بلند عمارت کو صرف 60 منٹ (ایک گھنٹے) میں عبور کیا اور اوپر پہنچ کر فتح کے جذبے سے سرشار اپنے ہاتھوں کو بلند کرکے اپنی کامیابی کا اعلان کیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ایلین رابرٹ کے اس کارنامے کو سراہتے ہوئے اسے “فرانسیسی اسپائیڈر مین” کا لقب دے دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے اسپائیڈر مین جیسا لال لباس بھی پہن رکھا ہے۔

اس سے قبل بھی رابرٹ نے ٹور ٹوٹل انرجی ٹاور پر چڑھ کر لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا ان کی اس مہم جوئی کا مقصد موسمیاتی عمل کے بارے میں عوامی بیداری کو بڑھانا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version