گوگل سرچ سے اب ٹرینوں کے ٹکٹ خریدنا بھی ممکن

کیا آپ جانتے ہیں کہ گوگل سرچ سے اب ٹرینوں کے ٹکٹ خریدنا بھی ممکن ہے مگر کیسے؟ آئیے اس کے بارے میں اب ہم آپکو بتاتے ہیں۔
گوگل کی جانب سے جاپان، اٹلی، جرمنی اور اسپین میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے ٹرین کے سفر کی بکنگ کراسکیں گے۔
گوگل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صارفین کو 2 منازل جیسے برلن سے ویانا ٹرینز کو سرچ کرنا ہوگا جس کے بعد انہیں سرچ انجن میں مختلف آپشنز نظر آئیں گے جن میں سے کسی ایک پر کلک کر کے وہ پارٹنر ویب سائٹ سے ٹکٹ خرید سکیں گے۔
اس کے علاوہ گوگل نے فضائی سفر اور ہوٹلوں کی بکنگ کے حوالے سے بھی ایک نیا سرچ فیچر متعارف کرایا ہے، اس فیچر سے صارفین ماحول دوست پروازوں اور ہوٹلوں کا انتخاب کرسکیں گے۔
جبکہ یہ فیچر بھی فی الحال چند ممالک تک ہی محدود ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ان فیچرز کو دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا جبکہ بتدریج بسوں کے روٹس کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کی نئی ٹیکنالوجی نے فوٹوگرافی کی دنیا بدل کر رکھ دی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News