عجیب و غریب مخلوق بڑی تعداد میں ساحل پر آگئی، شہری خوفزدہ

برازیل میں عجیب و غریب مخلوق بڑی تعداد میں ساحل پر آگئی جس کو دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوگئے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں عجیب و غریب مخلوق کی اچھی خاصی تعداد کو ساحل سمندر پر آرام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی کچھ تعداد پانی اور زیادہ تر خشکی پر موجود ہے۔
In Brazil, an invasion of crocodiles that have flooded one of the beaches with several hundred, even thousands, and the local population is panicking pic.twitter.com/3xnkqHdoyl
Advertisement— Ken Rutkowski (@kenradio) September 15, 2022
اونچائی سے بنائی گئی اس ویڈیو میں مخلوق کو شناخت کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے اس ویڈیو کے بارے میں بتایا کہ برازیل کے ساحل سمندر پر مگرمچھوں نے سیکڑوں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں پیش قدمی کر دی ہے جبکہ مقامی لوگ خوفزدہ ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News