Advertisement

کھانے میں بریانی کیوں نہیں پکائی؟ شوہر نے غصے میں آکر بیوی کو چاقو مار دیا

کھانے میں بریانی نہ بنانے پر سفاک شوہر نے غصے میں آکر بیوی کو چاقو مار دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست مہار اشٹر کے ضلع لاتور میں پیش آیا جہاں نشے میں دھت شوہر نے بریانی نہ پکانے پر اپنی بیوی کو تیز دھار آلے سے شدید زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وکرام ونایک نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق نشے میں دھت ملزم 31 اگست کی شام گھر پہنچا اور کھانے میں چکن بریانی نہ پکانے پر بیوی سے جھگڑا کیا، اس نے بیوی کو مارا اور پھر چاقو سے زخمی کر دیا۔

اس دوران وکرام ونایک کے اہلِ خانہ نے مداخلت کی لیکن وہ کسی کی بات سننے کو تیار نہ تھا۔

Advertisement

اہل خانہ نے موقع پر خاتون کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ وکرام ونایک کی تلاش جاری ہے، وہ پولیس کے خوف سے گھر چھوڑ کر کہیں بھاگ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version