سورج کا یہ روپ آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

دل تھام کے بیٹھیے کیونکہ آج سے پہلے آپ نے کبھی سورج کی سطح کو اتنے قریب سے یوں سکڑتے نہیں دیکھا ہو گا۔
اور یہ کمال ہے امریکی ریاست ہوائی میں حال ہی میں لگائی گئی ایک دوربین سے لی گئی تصاویر کا جن میں سورج کی سطح کے صرف 30 تیس کلومیٹر کے ٹکڑوں میں جاری عمل کو دکھایا گیا ہے۔
اسے دنیا کی سب سے طاقتور سولر ٹیلی اسکوپ قرار دیا گیا ہے جو سورج کا مشاہدہ انتہائی گہرائی میں جا کر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ان میں سے ایک تصویر میں سورج کی سطح کے اس ماحول کو دکھایا گیا ہے جسے chromosphere کہا جاتا ہے، اس تصویر میں 51 ہزار میل کے رقبے کو کور کیا گیا ہے۔
دوسری تصویر میں سورج کی سطح کو دکھایا گیا ہے جو بظاہر ایسی لگ رہی ہے جیسے ریت کو مائیکرو اسکوپ میں دیکھا جارہا ہو۔
ٹیلی اسکوپ کو فنڈز فراہم کرنے والی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر Sethuraman Panchanathan نے بتایا کہ اس ٹیلی اسکوپ سے ہمیں اپنے ستارے کے بارے میں کافی کچھ نیا جاننے کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

