Advertisement

طیارے میں نیل پالش کی بُو نے حکام کی دوڑیں لگوا دیں

امریکا میں ایک مسافر طیارے میں پھیلنے والی نیل پالش کی بو نے حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ایک مسافر طیارے میں پھیلنے والی غیر معمولی بو نے ایمرجنسی رسپانس سروس کی دوڑیں لگوا دیں، بعد میں معلوم ہوا کہ وہ بو نیل پالش کی ہے۔

امریکن ایئر لائنز کی مذکورہ پرواز نے فلاڈلفیا سے اڑان بھری اور اپنے وقت کے مطابق نارتھ کیرولینا کے شارلٹ ڈگلس ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی، مسافروں کے طیارے سے اُترنے تک سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔

جیسے ہی عملے نے سامان نکالنے کے لیے کارگو کمپارٹمنٹ کھولا تو ایک نہایت تیز اور غیر معمولی بُو ان کو محسوس ہوئی جس کے بعد فوراً ایمرجنسی الارمز بجا دیے گئے۔

اسی دوران 5 فائر فائٹرز کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے وہاں پہنچ گئے، بعد میں معلوم ہوا کہ ایک بیگ میں نیل پالش کی بوتل رکھی تھی جس کے ٹوٹنے سے اس کی بو کمپارٹمنٹ میں پھیل گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version