واٹس ایپ نے اچانک 24 لاکھ سے زائد بھارتی اکاؤنٹس بلاک کردیئے؛ وجہ کیا بنی؟

واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے جس نے حال ہی میں 24 لاکھ سے زائد بھارتی اکاؤنٹس بلاک کردیئے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق متعدد اکاؤنٹس کو کمپنی کے شکایات چینل سے موصول ہونے والی شکایات اور آلات کے ذریعے نامناسب سرگرمیوں کی نشان دہی پر بلاک کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بلاک کیے گئے اکاؤنٹس میں 14 لاکھ 20 ہزار اکاؤنٹس کو کسی صارف کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل ہی بلاک کیا گیا۔
واٹس ایپ نے ماہِ جولائی میں 23 لاکھ 90 بھارتی اکاؤنٹس بلاک کئے جبکہ کمپنی کو اسی دوران 574 شکایتی رپورٹس موصول ہوئیں تھیں، اس سے قبل ماہِ جون میں بھی 22 لاکھ 10 بھارتی اکاؤنٹس بلاک کیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ میسجنگ پلیٹ فارم کو بھارت سمیت دنیا بھر میں گمراہ کن معلومات کے پھیلنے کا ذریعہ ہونے کی وجہ سے کڑی تنقید کا سامنا تھا۔
اس سے قبل رواں سال جولائی میں ہی مائیکروبلاگنگ ایپ ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے مواد ہٹانے کے احکامات کو چیلنج کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے موقف اپنایا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے آفیشل حکام کی جانب سے پوسٹ کیے گئے مواد کو بھی ہٹایا جارہا ہے، اس طرح کی معلومات کو بلاک کرنا پلیٹ فارم کی جانب سے صارفین کو فراہم کردہ آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے۔
ٹوئٹر کے مطابق جس قانون کے تحت پوسٹ کیے گئے مواد کو ہٹایا جارہا ہے اس مواد کا سیکشن 69 اے سے کوئی تعلق نہیں ہے، پلیٹ فارم کھلے پن اور شفافیت پر یقین رکھتا ہے اور ہر ایک کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

