کراچی میں سیکیورٹی گارڑ نے جان پر کھیل کر شہری کو ڈاکوؤں سے کیسے بچایا؟ فلمی سینز جیسے مناظر دیکھیں

کراچی میں حالیہ بڑھتی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے باعث کئی گھر اجڑ گئے اور یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
لیکن اس بار ایک انوکھی ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں سیکیورٹی گارڈ نے اپنی جان پر کھیل کر شہری کو بچایا۔
ایک سی سی ٹی فوٹیج ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈاکوؤں کو ایک بائیک سوار کو لوٹنا مہنگا پڑ گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنے گھر سے باہر نکلتا ہے اور جیسی ہی بائیک پر سوار ہو کر چلانا شروع کرتا ہے تو پیچھے سے 3 ڈاکو موٹر سائیکل پر آجاتے ہیں اور اسے گھر لیتے ہیں۔
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2022/09/840962/amp/
ڈاکو اپنی کارروائی میں مصروف ہوتے ہیں کہ اچانک ایک سیکیورٹی گارڈ ان ڈاکوؤں کی طرف دور سے فائرنگ کرتا ہے اور وہ دم دبا کر بھاگ جاتے ہیں۔
3 میں 2 ڈاکو بھاگنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن 1 ڈاکو سیکیورٹی گارڈ اور اس شخص کے ہتھے چڑھ جاتا ہے جس کے بعد اس کی خوب پٹائی لگتی ہے۔
مار کھانے کے بعد وہ آخری ڈاکو موقع سے جان چھڑوا کر تیزی سے بھاگ نکلتا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے سیکیورٹی گارڈ کی بہادری کو خوب سراہا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

