Advertisement

دلہے نے ساس کو شادی سے جانے کا کہہ دیا، وجہ کیا بنی؟

شادی بیاہ کی تقریب میں دلہا اور دلہن کے بعد ان کے والدین ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں اور ہر کوئی والدین کو شادی کی مبارک باد دے رہا ہوتا ہے لیکن حیران کن طور پر دلہے نے دلہن کی والدہ کو ہی شادی سے جانے کا کہہ دیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں دلہے نے ساس کی پرفیوم کی مہک سے تنگ آکر تقریب چھوڑنے کا کہہ دیا۔

ویب سائٹ ریڈٹ پر ایک صارف کی جانب سے کی گئی پوسٹ اس وقت وائرل ہوئی جس میں دلہے نے بتایا کہ ‘میں نے شادی کے روز ساس کو وینیو چھوڑ دینے کا کہا تھا کیونکہ ان کے پرفیوم کی خوشبو مجھے پریشان کر رہی تھی’۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ ‘اس کے بعد بھی میرے سر میں درد برقرار رہا تو میں نے اپنی ساس سے کپڑے بدلنے کا کہا اور یہ بھی کہا کہ اگر وہ یہ نہیں کر سکتیں تو وینیو سے ہی چلی جائیں’۔

دلہے کے مطابق ‘اس پرفیوم کی وجہ سے میرا وہاں کھڑا رہنا دوبھر ہوگیا اسی لیے میں بیچ فوٹو سیشن سے چلا گیا جس پر میری دلہن نے اپنی والدہ کو مجھ سے دور رہنے کا مشورہ دیا’۔

Advertisement

صارف نے لکھا کہ ’ہاں میری بیوی کو اس کا علم تھا میں نے اس سے پہلے بھی خریدے گئے پرفیوم پر بھی ایسا ہی ردعمل ظاہر کیا تھا اور یہ تیسرا موقع تھا جب میں نے پرفیوم کے لیے برا ردِ عمل ظاہر کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version