Advertisement

ڈاکٹرز 72 سالہ شخص کے گلے سے ’ناریل کے سائز کا ٹیومر‘ نکالنے میں کامیاب، تفصیلات جانیئے

ڈاکٹرز 72 سالہ شخص کے گلے سے’ناریل کے سائز کا ٹیومر‘ نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیگوسرائے ضلع کے رہنے والے مریض کو پچھلے چھ ماہ سے سانس لینے اور کھانا نگلنے میں دشواری کا سامنا تھا۔

اس مریض کے حوالے سے ڈاکڑ نے کہا کہ  اتنے سالوں کی مشق کے دوران میں نے تھائیرائیڈ ٹیومر کے ایسے 250 سے زیادہ کیسز کیے ہیں لیکن وزن اور سائز کے لحاظ سے یہ ایک انوکھا کیس تھا۔

انہوں نے بتایا کہ عام طور پر تھائیرائیڈ گلینڈ کا وزن 10-15 گرام ہوتا ہے اور سائز 3-4 سینٹی میٹر کا ہوتا ہے۔

لیکن اس تھائیرائیڈ گلینڈ کا سائز 18-20 سینٹی میٹر یعنی ایک ناریل سے بڑا سائز۔

Advertisement

ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کیس میں سب سے بڑا چیلنج ٹیومر کو نکالتے وقت مریض کی آواز کو بچانا تھا۔

تاہم ڈاکٹر اپنا چیلنج پورا کرنے میں بھر پور کامیاب بھی ہوئے۔

 “اس قسم کے بڑے ٹیومر میں، کیلشیم کا تحفظ اور پیرا تھائیرائڈ گلینڈز کو برقرار رکھنا بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

تاہم ہم چاروں پیرا تھائیرائڈ گلینڈزکو کامیابی کے ساتھ محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے۔

تھائیرائڈ گلینڈ ایک تتلی کی شکل کا عضو ہے جو گردن کے نیچے واقع ہوتا ہے یہ ہارمونز جاری کرتا ہے جو میٹابولزم کو کنٹرول کرتا ہے۔

 واضح رہے یہ ایک بہت بڑی سرجری تھی جس کو کرنے میں  تقریباً تین گھنٹے لگے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version