Advertisement

انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے 7 آسان طریقے جانیں

انٹرنیٹ

وائی فائی کی اسپیڈ بڑھانے کے 8 آسان ترین طریقے ان پر عمل سے آپ کا انٹرنیٹ چلے گا نہیں بلکہ دوڑے گا

اس خبر میں آج ہم آپکو ایسی 7 چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جو وائی فائی کے سگنلز کو آہستہ کر دیتی ہیں۔

ہم میں سے اکثر افراد وائی فائی کی سست رفتار سے پریشان ضرور ہوں گے کیوں کہ وائی فائی ہر گھر کی ایک اہم ضرورت بن گیا ہے اور ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ اس کی رفتار تیز ہو۔

تو آج ہم آپ کو ایسی چیزوں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کی وجہ سے ہمارے وائی فائی کے سگنل آہستہ ہو جاتے ہیں۔

پرانا ٹیلی ویژن:

بہت سے افراد کے گھر زمانہ قدیم کا ٹی وی موجود ہوتا ہے لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ ٹی وی یا کوئی بھی سیکنڈ ہینڈ ٹیلی ویژن ایک ایسا سگنل خارج کرتا ہے جو براڈ بینڈ کنکشن میں مداخلت کر کے اسے کریش کر دیتا ہے۔

Advertisement

سی سی ٹی وی کیمرے:

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے برقی آلات یعنی لائٹ، لیمپ سے لے کر سی سی ٹی وی کیمروں تک سب آپ کے براڈ بینڈ کنکشن پر اثر انداز ہوتے ہیں لہٰذا اپنے نیٹ کا کنیکشن اس جگہ کروائیں جہاں یہ آلات نصب نہ ہوں یا پھر راؤٹر سے دور ہوں۔

مائیکرو ویو:

برطانوی ٹیلی کام ریگولیٹر آف کام کے مطابق مائیکرو ویو سے وائی فائی سگنل میں کمی آ سکتی ہے لہٰذا خیال رکھیں کہ وائی فائی راؤٹر ایسی جگہ رکھا جائے جہاں سے مائیکرو ویو دور ہو۔

راؤٹر صحیح جگہ نصب:

راؤٹر کو ہمیشہ گھر کے درمیان میں کہیں نصب کریں اس سے وائی فائی سگنل گھر کے ہر کونے میں مکمل موصول ہوں گے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہونے سے محفوظ رہے گا۔

Advertisement

مانیٹرز سے راؤٹر کو دور رکھیں:

بے بی مانیٹرز اور بلیو ٹوتھ اسپیکرز سے راؤٹر کو دور رکھیں کیونکہ ان کے اندر سے شعاؤں کا اخراج ہوتا ہے جس سے ممکنہ طور پر ڈیوائس کے سگنل متاثر ہوتے ہیں اور انٹرنیٹ کی اسپیڈ پر فرق پڑسکتا ہے۔

پاس ورڈ:

دیگر چیزوں کی طرح انٹرنیٹ کی بھی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں اور اس میں پاس ورڈ لگائیں تاکہ آپ کے نیٹ کو استعمال کرنے والی ڈیوائسز بھی محدود ہوں اس سے آپ اپنا ڈیٹا بھی بچا سکتے ہیں اور رفتار بھی۔

ری بوٹ یا ری اسٹارٹ:

  ماہانہ راؤٹر کو ری بوٹ یا ری اسٹارٹ ضرور کریں تاکہ پرانی استعمال شدہ لنکس سے جنک قائم نہ رہ سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version