بھٹکے مسافر سورج سے کس طرح صحیح سمت معلوم کرسکتے ہیں؟ جانیے

اگر آپ کہیں ویرانے میں راستہ بھٹک جاتے ہیں اور آپ کو سمت کا تعین ہی نہیں تو اس طرح آپ اپنے لیے درست سمت بنا سکتے ہیں ۔
سب سے پہلے زمین پر نوے ڈگری کا ایک پول لگائیں اور جہاں پر سایہ پڑ رہا ہے وہاں ایک چھوٹا پتھر رکھ دیں۔
اس کے بعد دس سے پندرہ منٹ تک انتظار کریں اور جس طرف سایہ حرکت کر رہا ہے وہاں ایک اور پتھر رکھ دیں۔ اب ان دونوں پوائنٹس کے درمیان ایک لائن کھینچیں یہ مشرق اور مغرب کی لکیر ہے۔
پھر اپنا بایاں پاؤں پہلے پتھر پر اور دایاں پاؤں دوسرے پتھر پر رکھیں اب آپ کو اپنے سامنے زمین پر شمال کی سمت نظر آ رہی ہے اور آپ کے پیچھے جنوب ہے جہاں پہلی دفعہ سایہ پڑے وہ مغرب اور دوسرا نشان مشرق کا ہے؎۔
اگر آپ زیادہ آسانی سے سمت معلوم کرنا چاہیں تو اپنا دایاں بازو سورج جہاں سے نکلے اس طرف اٹھا لیں اور بائیں کو سورج کے غروب ہونے کی طرف اس طرح آپ کے سامنے شمال اور پیچھے جنوب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

