کپڑے دھوتے وقت واشنگ مشین میں ڈسپرین کی گولیاں کیوں ڈالنی چاہیے؟ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کپڑے دھوتے وقت واشنگ مشین میں ڈسپرین کی گولیاں کیوں ڈالنی چاہیے۔
اکثر ہم جب زیادہ کپڑے دھوتے ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ کپڑوں میں سرف کا استعمال بھی کم سے کم ہو اور کپڑے بھی کم وقت اور کم محنت میں دھل جائیں۔
مگر ایسا کیسے ممکن ہے؟ تو آئیے ہم آپکی یہ مشکل آج آسان کردیتے ہیں۔
ویسے تو ڈسپرین کی گولی سر درد اور دل کے مریضوں کے استعمال میں زیادہ رہتی ہے لیکن اسی ڈسپرین کی گولی سے آپ اپنے کپڑے بھی چمکا سکتے ہیں۔
آپ کو سب سے پہلے کپڑوں کی تعداد دیکھنی ہو گی، کپڑے اگر کم ہیں تو ایک سے دو گولی کافی رہے گی اور اگر کپڑے زیادہ ہیں تو ان کے لئے 3 سے 4 گولیاں استعمال کی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واشنگ مشین میں فینائل کی گولی ڈالنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟
ایک ٹب میں 3 سے 4 ڈسپرین کی گولیاں کچل لیں اس کے بعد اس کو پانی میں ملا دیں، اب اس میں کپڑے 2 سے 3 گھنٹے یا زیادہ اچھا ہے کہ اس کو رات بھر بھیگا رہنے دیں۔
اس سے کپڑے بالکل صاف ستھرے اجلے چمکتے ہو جائیں گے، صبح مشین میں کپڑے دھو لیں، آپ کے کپڑے بالکل نئے جیسے ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News