مگر مچھ کی خاتون کو کھانے کی کوشش، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

اگر کوئی عام سی چھپکلی کسی شخص پر گرتی ہے تو اس کی چیخیں نکل جاتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو دکھائیں گے کہ ایک خاتوں کس طرح مگر مچھ کے ساتھ کھیل رہی ہے اور اس کے چہرے پر کوئی ڈر نہیں ہے۔
ایک وائرل ویڈیو میں چڑیا گھر کے کیپر کو دکھایا گیا ہے، جو ریپٹائل چڑیا گھر میں کام کرتی ہے۔
وہ خاتون مگر مچھ کو کھانا کھلانے کے لیے ایک مگرمچھ کے پنجرے جو کہ شیشے سے بناہوا ہے اس کے دروازے کھول رہی ہے۔
خاتون جیسے ہی شیشے کا دروازہ کھولتی ہے تو مگر مچھ اسے کھانے کی کوشش کرتا ہے اور وہ اسے چھڑی سے دور کرتی ہے۔
اور بار بار مگر مچھ اسی کوشش میں رہتا ہے کہ وہ کسی طرح اس خاتون کو کھا لے لیکن خاتون کے چہرے پر ڈر اور خوف کے کوئی اثرات نہیں ہوتے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین دیکھ کر دنگ رہ گئے اور کہنے لگے کہ اس خاتون کو بلکل بھی ڈر نہیں لگ رہا اسے کسی ریالٹی شو کا حصہ ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News