بال پین کے ڈھکن پر یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ اس میں چھُپا راز جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ بال پین کے ڈھکن پر یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے۔
روزمرہ زندگی میں آپ کتنی ہی ایسی چیزوں کو دیکھتے ہیں جن بارے نہ تو سوچتے ہیں اور نہ ہی جاننے کی کوشش کرتے ہیں یہ کیوں بنائی گئی ہیں۔
اسی طرح کیا آپ جانتے ہیں کہ بال پین کے ڈھکن پر یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے اور اس میں کیا راز چھُپا ہے؟ یقیناً اسے دیکھ کر آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اس کا مقصد کیا ہے تو آئیے ہم آپکو اس کا اہم راز بتاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہاز کی کھڑکی میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ اہم راز جانیے
بال پوائنٹ کو کام کرتے ہوئے یا کچھ سوچتے ہوئے منہ میں دبانے کی عادت ہم میں سے اکثر لوگوں کو ہوتی ہے اور اس میں موجود سوراخ کو بھی سب ہی نے محسوس کیا ہوگا۔
یہ سوراخ درحقیقت انسان کی جان بچانے کے لیے بنایا جاتا ہے تاکہ اگر بے دھیانی میں یہ ڈھکن انسان اگر نگل بھی لے تو اس میں موجود سوراخ کی وجہ سے انسان کی سانس رکنے کا خطرہ نہ ہو اور اس کی جان بچ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: جینز کی پینٹ پر یہ دھاتی بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News