خونخوار کتا دکان میں گھُس گیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جس کو دیکھ کر انسان ہنسنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو خوفزدہ کردیتی ہیں۔
حال ہی میں ایسی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے جس نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتا دکان میں داخل ہوا اور ٹیڈی بیئر چرانے کی کوشش کی۔
مذکورہ کتا ایک کھلونا ٹیڈی بیئر کو منہ میں پکڑ کر دکان سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے لیکن کھلونا بڑے سائز کا ہونے کے باعث دروازے میں پھنس جاتا ہے جس کو نکالنے کی ناکامی پر کتا اسے وہیں چھوڑ دیتا ہے۔
دکان کے مالک مارکوس سولر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج اس وقت دیکھی جب ایک گاہک نے اسے بتایا کہ ایک کتا بھی دکان کے اندر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شکار کیلئے درخت پر چڑھنے والے شیر کو بندر نے تگنی کا ناچ نچا دیا، ویڈیو وائرل
دکاندار نے مذاق ہی مذاق میں اس آوارہ کتے کے لیے “مطلوب” پوسٹر بنایا جسے اس نے پیکاٹو کا نام دیا، جس کو سوشل میڈیا صارفین بھی پسند کر رہے ہیں۔
مارکوس سولر کا کہنا تھا کہ پیکاٹو پہلا آوارہ کتا نہیں تھا جو اس کی دکان کے اندر آیا تھا، اس سے پہلے ایک اور کتا بھی کھلونا چوری کر کے لے گیا تھا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

