ویتنامی فوڈ بلاگر نے ’پانی پوری‘ کھانے کے بعد ایسا کیا کہا کہ سب حیران رہ گئے، ویڈیو دیکھیں

پانی پوری کو ہندوستان کے پسندیدہ اسٹریٹ فوڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔
پانی پوری کو بچے بڑے ہر کوئی شوق سے کھاتے ہیں لیکن یہاں ایک ایسے بلوگر کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے زندگی میں پہلی بار گول گپے کھائے ہیں۔
جی ہاں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویتنامی بلاگر نے پانی پوری کھانے کا تجربہ کیا جو کہ ان کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاگر اپنے سامنے پانی پوری کی پلیٹ لے کر بیٹھےہوئے ہیں۔
ویتنامی بلاگر پہلے مرچوں والے پھر املی والے پانی میں گول گپے کو ڈبو کرکھاتا ہے اور دونوں کے ذائقوں کے بارے میں بتاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ اس ویڈیو کو 21,688 لائکس بھی مل چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

