Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، میچ کے دوران محبوبہ کو شادی کی پیشکش، ویڈیو وائرل

بھارت اور نیدرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے شادی کی پیشکش کی وڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی ہے جسے لوگ پسند کررہے ہیں۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب لڑکے نے پروپوز کیا تو لڑکی نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ہاں کردیا۔

یہ خوشگوار واقعہ میچ میں دوسری اننگز کے ساتویں اوور کے موقع پر پیش آیا جب بھارت کو میچ پر مکمل کنٹرول تھا۔

اسی طرح کا ایک واقعہ 2021 میں آئی پی ایل کے دوران پیش آیا تھا جب چنائے سوپر کنگز کے بولر دیپک چاہر نے اپنی گرل فرینڈ کو اسٹینڈز پر پروپوز کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version