اٹھارویں صدی کی خاتون کے پاس اسمارٹ فون کیسے آیا؟ فن پارہ پراسرار بن گیا

آج ہم آپ کو اٹھارویں صدی کی ایک مشہور پینٹنگ دی ایکسپیکٹڈ ون دکھائیں گے جس میں خاتون کے پاس اسمارٹ فون ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ اٹھارویں صدی کی اس پینٹنگ میں خاتون کے پاس اسمارٹ فون کیسے آیا؟
فرڈینینڈ جارج والڈ ملر کی مشہور پینٹنگ ”دی ایکسپیکٹڈ ون“ کو دیکھیں جس میں ایک خاتون ہریالی بھرے دلکش راستے سے گزرتے ہوئے جا رہی ہے اور چہل قدمی کے دوران ایک ”اسمارٹ فون“ استعمال کر رہی ہیں۔
یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ پینٹنگ 1860 کی ہے اور اس وقت اسمارٹ فون ایجاد ہی نہیں ہوا تھا۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی ایسی ہی ایک پینٹنگ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
صدیوں پرانی پینٹنگ میں آئی فون کی موجودگی؟ فن پارہ پراسرار بن گیا
صدیوں پرانی پینٹنگ میں آئی فون کی موجودگی نے فن پارے کو پراسرار بنا دیا ہے۔
یہ فن پارہ 350 سال پرانا ہے، اسے نیدرلینڈز کے سنہری دور کے ایک مشہور پینٹر پیٹر ڈی ہوخ نے 1670 میں بنایا تھا، اس میں ایک گھر کے اندر کا منظر پینٹ کیا گیا ہے جس کا دروازہ کھلا ہے۔
اس پینٹنگ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس 350 سال پرانی مشہور پینٹنگ میں فون استعمال کرنے والا ’ٹائم ٹریول مین‘ دکھایا گیا ہے۔
پینٹنگ کے بارے میں یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب ٹم کُک نے سابق یورپی کمشنر نیلی کروز کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کی میزبانی کی، نیلی کروز نے ان سے پوچھا ’’ٹم کیا آپ جانتے ہیں کہ آئی فون کب اور کہاں ایجاد ہوا؟‘‘
ٹم نے جواب میں کہا ’’گزشتہ رات نیلی مجھے ریمبرانٹ کی کچھ پینٹنگز دکھانے لے گئیں، ایک فن پارے کو دیکھ کر مجھے جھٹکا لگا، ایک پینٹنگ میں مجھے آئی فون دکھائی دیا۔‘‘
انھوں نے مزید کہا ’’یہ مشکل سے نظر آتا ہے لیکن مجھے یقین ہے یہ آئی فون ہے، میرا خیال تھا کہ میں جانتا ہوں کہ آئی فون کب ایجاد ہوا، لیکن اب یہ پینٹنگ دیکھ کر میں بے یقینی میں مبتلا ہو گیا ہوں۔
ٹیک کمپنی ’ایپل‘ کے باس ٹِم کُک کا یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، بعدازاں بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ فن پارے میں آئی فون کے ساتھ یہ شخص ’ٹائم ٹریولنگ مین’ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News