Advertisement

کیلے اور سیب کو کئی مہینوں تک محفوظ رکھنے کا طریقہ

 آج ہم آپکو کیلے اور سیب کو کئی مہینوں تک محفوظ رکھنے کا طریقہ بتائیں گے۔

اکثر ہم دُکانوں پر دیکھتے ہیں کہ پھل کافی دنوں تک وہاں تر و تازہ رہتے ہیں لیکن جب ہم وہی پھل اپنے گھر لے کر آتے ہیں تو وہ جلد خراب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

تو آج ہم آپکی یہ مشکل آسان کردیتے ہیں اور آپکو چند طریقے بتاتے ہیں جس کے ذریعے آپکو پھلوں کو کئی مہینوں تک محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔

بات کرتے ہیں سیب اور کیلے کو طویل وقت تک محفوظ رکھنے کی۔

سیب کو فریزر میں رکھنے سے وہ کالے ہو جاتے ہیں تو اس کے لئے ان کو کاٹ کر صاف کر لیں اور ان کو چولہے پر رکھ کر تھوڑی دیر پکا لیں اور اس میں چینی شامل کر کے اس کا مربہ یا جام بنا لیں۔

Advertisement

اس طرح سے ایک جانب تو سیب کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے جبکہ دوسری طرف یہ کافی عرصے تک محفوظ بھی رہ سکتے ہیں۔

اسی طرح کیلے بھی محفوظ کرنا ایک مشکل کام ہوتا ہے تو کیلوں کو چھلکوں سمیت فریزر میں رکھ دیں اور جب وہ فریز ہو جائيں تو ان کو کسی ائیر ٹائٹ بیگ میں نکال کر رکھ دیں۔

اگرچہ کیلے کا چھلکا فریزر میں رکھنے سے کالا ہو جائے گا لیکن جب اس کیلے پر سے چھلکا اتاریں تو رہ ٹھیک حالت میں کھانے کے قابل ہوتا ہے۔

سیب کے رس کو نکال کر بھی اس کو کافی دنوں تک کانچ کے برتن میں محفوظ کیا جا سکتا ہے اور اس کو مختلف طریقوں سے استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

جبکہ کیلے کو اچھی طرح میش کر کے کسی بھی ائير ٹائٹ تھیلی میں فریز کر دیں اور اس کو ملک شیک میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version