Advertisement

کیا آپ بھی اپنے موبائل کا پاسورڈ بھول گئے ہیں؟ یہ طریقہ آزمائیں

 آج کل جسے دیکھو اس کے ہاتھ میں موبائل فون ہے اور وہ اس کی دنیا میں گُم ہے، ایسا لگتا ہے کہ موبائل فون ہمارے جسم کا ایک حصہ ہے اور ہماری عادتوں میں شامل ہے، بہت سے لوگوں کیلئے یہ کسی علت سے کم نہیں۔

سوتے، جاگتے، کھاتے، پیتے، اٹھتے، بیٹھتے، یہاں تک کہ واش روم میں بھی موبائل فون کا استعمال اس قدر عام ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے آپ موبائل فون استعمال نہیں کر رہے بلکہ موبائل فون آپ کو استعمال کر رہا ہے۔

اکثر ہم اپنے موبائل فونز میں پاسورڈ لگاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے بعض اوقات ہم خود کا لگایا ہوا پاسورڈ ہی بھول جاتے ہیں تو آج ہم آپکی یہ مشکل آسان کردیں گے اور آپکو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

Tenorshare 4uKey for Android ایک ایسا سافٹ وئیر ہے جو کہ صارفین کو پاسورڈ بھول جانے کی صورت میں مدد کر سکتا ہے۔

یہ سافٹ وئیر اینڈرائیڈ موبائل فونز کے پاسورڈ کو توڑنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اس کو ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے جبکہ اسے خریدا بھی جا سکتا ہے۔

Advertisement

موبائل فون صارف کو سافٹ وئیر مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے کہ کس طرح یہ آپ کے پاسورڈ کو ڈٹیکٹ کرے گا۔

جب آپ اسے فری ڈاؤنلوڈ فار ونڈوز کے آپشن پر کلک کریں گے اسے آپ اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں انسٹال کر لیں۔

اس کے بعد آپ کے پاس ایک اسکرین کھلے گی اگر آپ اسکرین لاک کو توڑنا چاہ رہے ہیں تو اسی پر کلک کریں گے۔

جس کے بعد سافٹ وئیر آپ سے ڈیمانڈ کرے گا کہ اپنے فون کو ڈیٹا کیبل کے ذریعے کیپ ٹاپ سے کنیکٹ کریں تاکہ سافٹ وئیر آپ کے موبائل فون کو اسکین کر سکے۔

اس کے بعد آپ کے پاس اسٹارٹ کا ایک آپشن آئے گا، اس آپشن پر کلک کرتے ہی آپ کو دو آپشن دیے جائیں گے۔

اگر آپ اپنی ڈیوائس کا پاسورڈ توڑنا چاہتے ہیں تو سافٹ وئیر یہ تنبیہہ بھی دے گا کہ آپ کی ڈیوائس میں موجود تمام چیزیں ڈیلیٹ ہو جائیں گی، کیا آپ ایسا کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ کو ہاں کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

Advertisement

جبکہ ویب سائٹ سے یہ سافٹ وئیر بھی خریدا جا سکتا ہے، ماہانہ فیس کے طور پر 29 ڈالرز یعنی تقریبا 6 ہزار سے زائد کی رقم دے کر خریدا جا سکتا ہے، سالانہ 35 ڈالر یعنی 7 ہزار سے زائد رقم دے کر، ہمیشہ کے لیے صارف 44 ڈالرز یعنی 9 ہزار روپے سے زائد کی رقم دے کر آپ 5 ڈیوائسز کنیکٹ کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version