شادی میں رس گلوں کی کمی موت کا باعث بن گئی!

بھارت میں ایک شادی کی تقریب کے دوران رس گلے کم پڑنے کےباعث لڑکے اور لڑکی والوں کا جھگڑا ہو گیا جس میں ایک 22 سالہ نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے شہر آگرا میں شادی کی تقریب کے دوران رسم کے موقع پر رس گلے کم پڑ گئے جس پر لڑکے والوں اور لڑکی والوں میں پہلے تلخ کلامی ہوئی ،بات ہاتھا پائی پر پہنچی، اسی ہاتھا پائی میں ایک شخص نے چاقو کے وار سے 22 سالہ نوجوان کی جان لے لی جبکہ جھگڑے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول کے والدین کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement