Advertisement

دنیا میں ٹرین کا مختصر ترین سفر کا دورانیہ کتنا ہے؟

کہتے ہیں کہ سفر سے آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں چاہے اس کے لیے کسی بھی ذرائع کا استعمال کیا جائے تاہم ٹرین کے سفرکی انفرادیت اپنی جگہ، اس سواری سے سفرکا اپنا ہی مزہ ہے۔

یوں توٹرین  کا یہ سفر ایک شہر سے دوسرے شہر بلکہ ملکوں تک کیا جاتا ہے، جس کے دوران شہروں کے ساتھ ساتھ دیہات کو دیکھنا بھی موقع ملتا ہے ااور اس منفرد سواری میں بیٹھ کر آپ اپنے اردگرد کی دنیا کو ایک نئے انداز سے دیکھتے ہیں۔

ٹرین سے جب آپ ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کر رہے ہوتے ہیں تو منزل پر پہچنے کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے۔

تاہم کچھ سفر ایسے بھی ہیں جو نہایت مختصرہوتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ  دنیا کی ایک ٹرین ایسی بھی ہے جو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں آپ کو منزل تک پہنچا دیتی ہے اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ یہ بہت تیز رفتار ٹرین ہے بلکہ اس کی پٹری صرف 300 میٹر طویل ہے جس پر ٹرین سفر کرتی ہوئی محض ایک منٹ سے بھی کم وقت میں اپنی منزل پر پہنچ جاتی ہے۔

Advertisement

ٹرین کے سب سے مختصر سفر کا یہ اعزاز امریکا کے شہر لاس اینجلس کے پاس ہے۔

لاس اینجلس میں اینجلس فلائٹ نامی ایک ٹرین سروس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ صرف 300 میٹر طویل پٹری پر چلتی ہے۔

یہ ٹرین 300 فٹ تک چلتی ہے اور اپنا سفر ایک منٹ سے بھی کم وقت میں طے کرلیتی ہے۔

اس ٹرین کا آغاز 1901 کیا گیا تھا اور 1969 میں اسے تعمیر نو کے لیے بند کردیا گیا۔

تاہم 1996 میں اسے دوبارہ شروع کیا گیا اوردنیا کا مختصر ترین سفر کرنے والی یہ ٹرین 2001 تک چلتی رہی پھراسے ایک حادثہ پیش آیا جس  کے بعد اسے بند کیا گیا۔

تیسری بار 2010 سے 2013 تک اسے چلایا گیا اور پھر اسے بند کردیا گیا۔

Advertisement

اب جبکہ 2017 سے شروع ہونے والی یہ سروس اس شہر میں مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کررہی ہے۔

اسی طرح ایک اورٹرین کی بات کی جائے تووہ یورپ میں موجود ہے جوبرطانیہ کےعلاقے اسٹور برج میں چلتی ہے یہ ٹرین محض 0.8 میل کا فاصلہ طے کرتی ہے اور اپنی منزل تک 3 منٹ کے اندر پہنچ جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version