Advertisement

دیوار میں چُھپے 1000 سال پُرانے سونے کے 44 سِکے دریافت

اسرائیلی ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایک دیوار میں چُھپے 1000 سال سے زائد عرصہ پُرانے 44 سونے کے سِکے دریافت کئے ہیں۔

اس حوالے سے اسرائیل اینٹیکوئیٹیز اتھارٹیز کے ڈائریکٹر ایلی ایسکیوسیڈو نے بتایا کہ سِکوں کا یہ ذخیرہ آثارِ قدیمہ کی ایک انتہائی اہم دریافت ہے کیونکہ اس کا تعلق بینیاس شہر اور اس پورے خطے کے عبوری دور سے ہے۔

ادارے کے مطابق ماہرین نے یہ سِکے پینیاس کے قدیم شہر سے دریافت کئے، یہ شہر ماضی میں ذرخیزی کے خدا پین کے حوالے سے مذہبی رسومات کے لئے خدمات انجام دیتا تھا، اسی نام سے بعد میں شہر کا یونانی نام رکھا گیا۔

ڈاکٹر گیبریلا بِجووسکی نے کہا کہ سکّوں میں سب سے پُرانا سکہ بازنطینی بادشاہ فوکس کے دور کا ہے جس نے 602 عیسوی سے 610 عیسوی تک حکومت کی جبکہ سب سے نئے سکے کا تعلق اسی صدی کے اگلے حصے میں جب مسلمانوں نے یہ خطہ فتح کیا اس وقت سے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سِکے ممکنہ طور پر جنگ کے خوف سے بھاگنے والے شخص نے اِس اُمید پر دبائے ہوں گے کہ واپس آ کر یہاں سے اپنی ملکیت نکال لے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہ سِکے گولان پہاڑیوں میں بینیاس کے مقام پر بہنے والے چشمے پر ایک پتھر کی دیوار کی بنیاد میں کی جانے والی کھدائی کے دوران ملے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version