Advertisement

جانوروں سے متعلق کچھ دلچسپ حقائق جانیے

دنیا میں موجود جانوروں کے بارے میں اگر آپ جاننا شروع کریں تو ایسے حیرت انگیز حقائق سامنے آئیں گے جو آپ کے دماغ کو ہلا کر رکھ دیں گے۔

ایک چھوٹے پسو سے لے کر ایک بڑی بلیو وہیل تک ہر جانور منفرد خصوصیات کا حامل ہے۔

پانڈا:

پیدائش کے وقت پانڈا ایک چوہے سے بھی چھوٹا ہوتا ہے اور اس کا وزن صرف 4 اونس ہوتا ہے لیکن بعد میں اس  کی جسامت ایک انسان سے بھی بڑھ جاتی ہے۔

Advertisement

کنگ کوبرا:

کنگ کوبرا کا ایک گرام زہر150  انسانوں  کوہلاک کرنے کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔

منگ:

دنیا کا قدیم ترین جانورمنگ  ہے جس کی عمر400  سال سے زائد ہے  اور یہ 2007 میں دریافت کیا گیا۔

Advertisement

جیلی فش:

جیلی فش کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو کہ بالغ ہونے کے بعد دوبارہ اپنے بچپن کی جانب لوٹ سکتی ہے۔

چمگادڑ:

ایک چمگاڈر صرف ایک گھنٹے کے مختصر وقفے میں 1 ہزار کیڑے کھا سکتا ہے-

Advertisement

بلیو وہیل:

بلیو وہیل کا وزن تین ہاتھیوں سے زیادہ ہوتا ہے اور اس کی لمبائی تین گرے ہاؤنڈ بسوں سے بھی زیادہ ہے۔

شتر مرغ:

شتر مرغ گھوڑے سے زیادہ تیزی سے دوڑ سکتا ہے جبکہ نر شتر مرغ شیر کی طرح دھاڑ سکتا ہے۔

Advertisement

کینگرو:

کینگرو اپنا توازن برقرار رکھنے کے لیے اپنی دم کا استعمال کرتا ہے۔

ہاتھی:

ہاتھی 3 میل کے فاصلے سے بھی پانی کی بو سونگھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement

بچھو:

بچھو اندھیرے میں چمکتے ہیں۔

گولڈ فش:

گولڈ فش کو اگر کم روشنی میں پکڑا جائے تو یہ اپنا رنگ کھو دیتی ہے۔

Advertisement

ڈولفن:

ڈولفن اپنے آدھے دماغ کے ساتھ سوتی ہے اور اس کی صرف ایک آنکھ بند ہوتی ہے-

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version