Advertisement

جھوٹی مسکراہٹ بھی آپ کے کام آسکتی ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ جھوٹی مسکراہٹ بھی آپ کے کام آسکتی ہے؟ مگر کیسے اس کے بارے میں آج ہم آپکو بتاتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق انسانی جسم پر آنے والی تبدیلیوں کا اثر دماغ پر بھی ہوتا ہے۔

ماہرین نے اس تحقیق کے لیے دنیا کے 19 مختلف ممالک سے تین ہزار آٹھ سو 78 افراد کو شامل کیا، ان افراد میں نصف کو اپنے منہ پر گعلی مسکراہٹ سجانے کی ہدایت دی گئی جبکہ باقی نصف کو ان کے منہ میں قلم رکھ کر کسی کتے، بلی کے بچوں یا خوشگوار پھلوں کی تصویر دیکھنے کے لیے کہا گیا۔

محققین نے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ مسکراہٹ کو کیسے جعلی بنایا جائے کیونکہ قلم کو منہ میں رکھ کر مختلف خوشگوار چیزوں کو دیکھ کر جعلی مسکراہٹ کا طریقہ کار غیر مؤثر ثابت ہوا اور شرکاء تحقیق کو دانتوں پر دباؤ پڑنے سے وہ تکلیف کا شکار ہوگئے جبکہ حقیقی مسکراہٹ میں، دانتوں پر دباؤ نہیں ہوتا ہے اور نہ ہی چپکتے ہیں۔

دوسری جانب قلم کے بغیر اپنے چہروں کے پٹھوں کو اسی طرح حرکت دے کر جیسے ہم مسکراتے وقت دیتے ہیں، لبوں پر جعلی مسکراہٹ سجانے والے افراد نے حقیقی خوشی محسوس کی۔

Advertisement

اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ جس طرح دل کی ڈھڑکن خوف یا خوشی کے احساسات کو اُجاگر کرتی ہیں اسی طرح مذکورہ تبدیلیاں دماغ کو موڈ اور جذبات کے حوالے سے سوچنے پر مجبور کردیتی ہیں۔

ایسے ہی ایک جھوٹی مسکراہٹ دماغ کو دھوکہ دے کر حقیقی خوشی کو جنم دے سکتی ہے، جذبات کا شعوری اظہار حقیقی خوشی کو جنم دے سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص ہر کوئی اپنی بھنویں چڑھا کر رکھتا ہے تو اس کے اندر غصے کے جذبات پیدا ہوجاتے ہیں اسی طرح مسکراہٹ کے ساتھ بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version