دنیا کا سب سے زیادہ واک ایبل شہر کس ملک میں تعمیر کیا جائے گا؟ جانیے

اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دنیا کا سب سے زیادہ واک ایبل شہر کس ملک میں تعمیر کیا جائے گا۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا شہر موجود ہے جس میں کسی بھی جگہ جانے کے لیے گاڑی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ پیدل چل کر ہی ہر کونے پر پہنچنا ممکن ہوگا۔
کویت میں اس شہر کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کا مقصد گاڑیوں کے استعمال میں کمی لانا ہے تاکہ ماحول دوست طرز زندگی کو فروغ دیا جاسکے۔
اس شہر کو ایکس زیرو کا نام دیا گیا ہے جس میں 1 لاکھ افراد کی رہائش کا انتظام کیا جائے گا جبکہ شہر کے مرکزی علاقے میں تعلیم، تفریح اور طبی سہولیات کے متعدد مراکز موجود ہوں گے۔
آپکو بتاتے چلیں کہ اس شہر کا ڈیزائن متحدہ عرب امارات کی کمپنی یو آر بی نے تیار کیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ایکس زیرو میں ایسے تمام عوامل کو مدِ نظر رکھا گیا ہے جو سماجی، معاشی اور ماحولیاتی استحکام کے لیے ضروری ہوتے ہیں جبکہ اس شہر کی تعمیر پر آنے والی لاگت کا تخمینہ 15 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق تعمیر کا آغاز 2024 میں شروع ہوسکتا ہے جبکہ اسے 2034 تک مکمل کیا جائے گا، یہ دنیا کا سب سے واک ایبل شہر ہوگا جس کے لیے واکنگ نیٹ ورکس کو تعمیر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

