ویڈیو: انسانی جسم سے مینڈک کا سایہ بنانیوالے کو دیکھ کر سب حیران

اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جس کو دیکھ کر انسان ہنسنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو حیران کردیتی ہیں۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹنے کیلئے اپنی حاضری دماغی کا استعمال کرتے ہوئے مینڈک کی نقل اُتاری۔
اس شخص نے دھوپ میں کھڑے ہو کر اور سر پر ٹوپی پہننے کے بعد اپنی شرٹ کو ٹوپی پر چڑھایا جس سے وہ سائے میں مینڈک کی طرح دکھائی دے رہا تھا اور پھر شخص نے مینڈک کی طرح چھلانگیں بھی لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں کے آنے پر کتے کا عجیب ردِعمل؛ مالک حیران، ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کیلئے بیک گراؤنڈ میوزک میں مینڈک کی آواز بھی لگائی گئی جس سے حقیقی مینڈک کا گمان ہو رہا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین نے اس شخص کی تخلیقی ذہانت کی داد دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

