Advertisement

ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے خاتون نے 2 کروڑ روپے خرچ کر دیے

ٹائی ٹینک کا قصہ تو سبھی نے سنا ہوا ہے کہ ٹائی ٹینک اپریل 1912 میں سفر کے دوران برف کے تودے سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا تھا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ریناٹا نامی خاتون نے ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے2 کروڑ روپے خرچ کر دیے؟

جی ہاں! حال ہی میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی سیر کرنے والی خاتون نے اپنا خواب پورا کیا ہے، ریناٹا نامی خاتون نے صرف اس تجربے کے لیے 2 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے۔

  ریناٹا نامی خاتون کا کہنا ہے کہ ملبے کو دیکھنے کی خواہش اس وقت شروع ہوئی جب میں کالج کی طالبہ تھی، میں نے سائنس کی تعلیم حاصل کی اور سمندری علوم کا انتخاب کیا، اس امید پر کہ میں اس تاریخی جہاز کا ملبہ تلاش کرنے والی پہلی انسان بنوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میری بدقسمتی یہ ہے کہ اس کا ملبہ پہلے ہی مل گیا لیکن ٹائی ٹینک کو بہت قریب سے دیکھنے کی خواہش پھر بھی تھی جس کے لیے میں نے زندگی میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

Advertisement

خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے تیس سال تک اس کے لیے پیسے جمع کیے، میں نے ابھی تک شادی نہیں کی یہ تمام فیصلے اس لیے کیے کیونکہ مجھے ٹائی ٹینک کو دیکھنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آبدوز کے ذریعے دو گھنٹوں سے زیادہ دیر تک سفر کر کے سمندر کی تہہ تک پہنچے، جیسے ہی ہم قریب پہنچے تو ہمیں کوئلے کے ٹکڑے نظر آئے، یہ وہ کوئلہ تھا جو جہاز ڈوبنے کے بعد باہر بکھر گیا تھا۔

 ریناٹا کا کہنا تھا کہ ٹائی ٹینک کو دیکھنے کے بعد اب میں خود کو مکمل محسوس کر رہی ہوں اور میرا اس سفر پر جانا بہت ضروری تھا۔

 واضح رہے کہ ٹائی ٹینک اپریل 1912 میں اپنے سفر کے دوران برف کے تودے سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا تھا اور اس میں تقریباً بائیس سو مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version