Advertisement

معمولی سا دکھائی دینے والا یہ گلدان کتنے روپے میں فروخت ہوا؟ رقم جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ تصویر میں معمولی سا دکھائی دینے والا یہ گلدان کتنے روپے میں فروخت ہوا ہے اور دل تھام کر بیٹھیں کیوں کہ اس گلدان کی رقم جان کر آپ کے ہوش اُڑجائیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس سے باہر رہنے والی ایک خاتون نے یہ گلدان نیلامی سینٹر کو دیا تھا۔

خاتون نے اسے خود بھی نہیں دیکھا تھا اور فرانس کے خود مختار علاقے برٹنی میں قیام پذیر اپنی والدہ کے انتقال کے بعد ان کے سامان کو نیلامی سینٹر بھجوا دیا تھا۔

خاتون کے مطابق ان کی والدہ نوادرات جمع کرنے کی شوقین تھیں، ان کے انتقال کے بعد انہوں نے آن لائن نیلامی سینٹر سے رابطہ کیا اور والدہ کے گھر سے تمام نوادرات اٹھوا کر ان کی جانچ پڑتال کر کے انہیں نیلام کرنے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد ان نوادارت میں مذکورہ گلدان بھی شامل تھا، نیلے نقش و نگار کا حامل یہ گلدان چین سے خریدا گیا تھا۔

Advertisement

خاتون نے بتایا کہ نیلام گھر کی جانب سے اسے اٹھارویں صدی کا قیمتی تاریخی گلدان سمجھا گیا بعد ازاں نیلامی میں اس پر لگائی جانے والی بولی بڑھتی گئی اور بالآخر یہ 7.59 ملین ڈالر میں فروخت ہوگیا۔

واضح رہے کہ اس کی اصل قیمت 2 ہزار ڈالرز تھی اور یہ اپنی اصل قیمت سے 4 ہزار گنا زائد قیمت پر فروخت ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version