ہاتھی کی بس میں سواری کی کوشش،کامیاب ہوا کہ نہیں ؟ویڈیو دیکھیں

سوشل میڈیا پر ایک ہاتھی نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہاتھی بس روک کراُس میں سوار ہونے کی کوشش کررہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی اپنے مقصدمیں کامیاب نہ ہو سکا اور بس نے بھی وہاں سےفوراً نکلنے کی کوشش کی۔
टाटा की बस के दरवाज़े इतने छोटे हैं कि ‘बड़ी सवारी’ चढ़ ही नहीं पायी! 😅
Advertisement— Umashankar Singh उमाशंकर सिंह (@umashankarsingh) October 22, 2022
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہاتھی کی بس میں سوار ہونے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
گزشتہ روز تین ہاتھیوںکی ایک ویڈیووائرل ہوئی جس میں انہیں گنے کے ٹرک کو روکتے ہوئے دیکھا گیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہاتھیوں نے اپنی پوری طاقت لگا کر گنے کے ٹرک کو آگے جانے سے روکا۔
Tax deduction at source !! pic.twitter.com/h6OO8xsjc9
— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) October 20, 2022
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہاتھی کے گنے کے ٹرک کو روکنے پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ ہاتھی کیا ٹول ٹیکس وصول کررہے ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے اس ویڈیو پرکمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہاتھی ٹرک ڈرائیور کو ان کے علاقے سے گزر کے جانے کے لیے ‘ٹول ٹیکس’ لینے کے لیے کھڑے ہیں۔
دوسری جانب کیا آپ جانتے ہیں کہ گنے ہاتھیوں کی پسندیدہ خوراک میں سے ایک ہے۔
گنے ہاتھیوں کو توانائی فراہم کرنے کے لیے ان کے کھانوں میں لازمی موجود ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جانوروں سے منسلک ایسی ویڈیوز اکثر وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر کبھی صارفین حیران رہ جاتے تو کبھی ہنسنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News