Advertisement

اس پُل پر گاڑیاں کیسے چڑھتی ہوں گی؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جس کو دیکھ کر انسان ہنسنے پر مجبور ہو جاتا ہے اور کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو حیران کردیتی ہیں۔

حال ہی میں مصر میں ایک پُل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس نے صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کی ہوئی ہے۔

تصاویر میں پُل کی حیرت انگیز اونچائی کے حوالے سے لوگوں کی مختلف آرا سامنے آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پُل پر گاڑی کو چڑھانا کسی خطرے سے کم نہیں کیونکہ ذرا سے بے احتیاطی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ مصر میں قائم یہ ایک عام پل ہے جسے “سمیرا موسیٰ پل” کہا جاتا ہے اور یہ ان نئے منصوبوں میں شامل ہے جنہیں نئی جدت اور تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ یہ “سمیرا موسیٰ پل” جو چار پلوں کے سنگم پر واقع ہے فیلڈ مارشل طنطاوی کی سڑک پر تیار کیا گیا ہے۔

تاہم اس پُل کی حقیقت یہ ہے کہ اس کی کچھ تصاویر قریبی زاویوں سے لی گئی تھیں اور پھر فوٹو شاپ پروگراموں کے ذریعے اس میں کچھ ترمیم کی گئی جس کے بعد یہ دیکھنے میں بہت اونچا پُل دکھائی دیتا ہے جبکہ ایسا کچھ نہیں۔

انجینیر انور امین جو سمیرا موسیٰ پُل کے لیے ایگزیکیوٹنگ کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ اسے رنگ روڈ کے متوازی ڈیزائن کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پُل 10 لین پر مشتمل ہے اور اس کی مکمل اونچائی 27 میٹر ہے،  یہ پُل ٹریفک کو جنوب کی سمت سے قاہرہ منتقل کرتا ہے، یہ پُل روٹ نمبر ایک، روٹ نمبر تین، سویز روڈ اور مقطم کے علاقے کو ملاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version